اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کی مسلح افواج نے ایک بیان میں کہا ہےکہ ملک کے جنوبی علاقے ميں فوج اور عوامی فورس کے تعاون سے دہشت گردوں کو مکمل شکست دیئے جانے تک جنگ رہے گی۔
سحر عالمی نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق شام کی مسلح افواج کے بیان ميں کہا گیا ہے کہ دمشق کے مضافاتی علاقوں الھباریہ، خربہ سلطان، اور حمریت میں، فوج اور عوامی فورس کی کامیاب کاروائیوں کے سبب ، امن و امان بحال ہو گیا ہے اور درعا کے شمال مغربی علاقوں تل قرین اور تل فاطمہ پر بھی فوج کا کنٹرول مستحکم ہوگيا ہے شامی فوج نے کہا ہے کہ مختلف محاذوں پر دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری ہے جس میں دہشت گردوں کو شکست اٹھانی پڑی ہے ۔
اس بیان میں گذشتہ چندروز کے دوران شامی فوج اور عوامی رضا کار فورس کی کامیابیوں کی اہمیت کےبارے میں کہا گیا ہے کہ یہ کامیابیاں بہت سےعلاقوں میں دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ ہونے اور ان کو ملنے والی امداد کا راستہ منقطع ہونے پر منتج ہوئی ہیں۔
.......
/169